لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے خدشے کو پیش نظر رکھتے ہوئے عید الضحیٰ کے موقع پر صرف تین چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق عیدا لضحیٰ 31 جولائی کو جمعہ کے روز ہونے کا امکان ہے اور صورتحال کے پیش نظر حکومت نے =عوام کو غیر ضروری سفر سے روکنے کیلئے اضافی تعطیلات نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔وفاق میں ہفتے اور اتوار کی پہلے ہی چھٹی ہوتی ہے تو یوں صرف جمعہ کی ہی چھٹی دی جائے گی ۔ملک بھر میں عید کیلئے جمعہ ہفتہ اور اتوار کی چھٹی ہونے کا امکا ن ہے ۔حکومت کی جانب سے عیدلالضحیٰ کے موقع پر کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کروایا جائے گ<
Comments
Post a Comment