ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین این این آئی۔ 20 جون2020ء) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے خواتین اور بچیوں کی تعلیم کیلئے سرگرم، پاکستانی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کو آکسفورڈ یونیورسٹی میں ڈگری کی تکمیل پر مبارکباد دی ہے۔
اس سے قبل ملالہ یوسف زئی نے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کی تھیں جن میں وہ اپنے خاندان کے ساتھ اس کامیابی پر خوشیاں مناتی نظر آئیں اور انہوں نے تحریر کیا تھا کہ اپنی خوشی اور تشکر کا اظہار کرنا ان کیلئے بہت مشکل ہورہا ہے کیونکہ انہوں نے فلسفہ، سیاسیات اور معاشیات میں آکسفورڈ یونیورسٹی میں اپنا ڈگری پروگرام مکمل کرلیا ہے۔
ملالہ نے مزید تحریر کیا کہ انہیں معلوم نہیں- کہ آئندہ کیا ہوگا، اب تو بس نیٹ فلیکس ہوگا اور پھر خوب سوئونگی۔اس خوبصورت پوسٹ پر بالی ووڈ سپراسٹار اور امریکی گلوکار، گیت نگار اور موسیقار نک جوناس کی اہلیہ پریانکا چوپڑا نے لکھا۔ ’مبارک ہو ملالہ، یہ بہت حیرت انگیز ہے۔‘علاوہ زیں امریکی اداکارہ ریز ودھراسپون نے بھی ملالہ یوسفزئی کو ڈگری کی تکمیل پر مبارکباد دی ہے۔/
Comments
Post a Comment