اداکارہ پرینکا چوپڑہ کی ایک پوسٹ کی قیمت کتنے لاکھ ڈالر

اداکارہ پرینکا چوپڑہ ہوپر ہیڈکوارٹر کی چوتھی سالانہ انسٹاگرام رچ لسٹ میں شامل ہونے والی پہلی بالی وڈ شخصیت ہیں اور اس ویب سائٹ کے مطابق انھیں ایک پوسٹ کے لیے ممکنہ طور پر 289000 ڈالر مل سکتے ہیں۔ انسٹا گرام پر پرینکا کے پانچ کروڑ 40 لاکھ سے زیادہ فولور ہیں۔ انسٹا گرام شڈیولراینڈ پلاننگ ٹول کی اس ویب سائٹ 'ہوپرایچ کیو' پر مشہور انڈین کرکٹر ویراٹ کوہلی 26 ویں نمبرپر ہیں اور ان کی ایک پوسٹ کی ممکنہ قیمت 296000 امریکی ڈالر بتائی گئی ہے۔ 100 شخصیات کی اس فہرست میں انڈیا کی کسی اور اہم شخصیت کو جگہ نہیں ملی تھی۔ ویب سائٹ پر ہالی وڈ سپر سٹار ڈوائین جانسن سرِ فہرست ہیں جن کی ایک پوسٹ کی ممکنہ قیمت ویب سائٹ کے مطابق ایک ملین ڈالر سے کچھ زیادہ ہو سکتی ہے۔ ان کے 187 ملین سے زیادہ فولور ہیں۔ مزید پڑھیے اقوامِ متحدہ: -خیر سگالی سفیر ذاتی خیالات رکھ سکتے ہیں‘ پرینکا پر زبان ایسی پھسلی کہ کانگریس ٹرول ہو گئی پچھلے سال کے مقابلے میں اس بار انسٹا گرام پر ان کی قیمت 15 فیصد بڑھ چکی ہے۔ انہوں نے کائلی جونز اور فٹ بال کے لیجنڈ کرسٹیانو رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ پرینکا نے حال ہی میں امیزون کے ساتھ دو سال کی ملٹی ملین کی ڈیل سائن کی ہے جبکہ نیٹ فلیکس کے ساتھ پہلے ہی ان کے دو پراجیکٹ 'وی کین بھی ہیروز' اور 'وائٹ ٹائگر' پائپ لائن میں ہیں۔اس کے علاوہ وہ کیانو ریو کی 'دی میٹرکس فور' میں بھی نظر آئیں گی۔ سنہ دو ہزارمیں مس ورلڈ کا تاج پہن کر بالی وڈ میں قدم رکھنے والی پرینکا چوپڑہ بالی وڈ کی کامیاب ترین اور سب سے زیادہ فیس لینے والی ہیروئنوں میں شمار ہوتی ہیں جنہوں نے ہالی وڈ میں بھی اپنا مقام بنا لیا ہے۔ انڈیا میں پرینکا کو کئی فلمی ایوارڈ کے ساتھ ساتھ نیشنل فلم ایوارڈ اور پدم شری سے بھی نوازہ گیا ہے۔ ٹائم میگزین انہیں دنیا کے سو با اثر لوگوں کی فہرست میں بھی شامل کر چکا ہے۔اس کے علاوہ فوربز میگزین نے پرینکا کو دنیا کی سو با اثر خواتین کی فہرست 
میں جگہ دی تھی۔




Comments